مسرت جمشید چیمہ

امپورٹڈ ٹولہ بضد ہے ان کا سیاسی گراف اوپر جائیگا تو ملک میں انتخابات ہونگے’ مسرت چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولے نے ہر حربہ آزما لیا ہے لیکن ان کا سیاسی گراف اوپر نہیں جارہا، یہ بضد ہیں ان کا سیاسی گراف اوپر جائے گا تو ملک میں انتخابات ہوںگے، آپ کا گراف تو اوپر نہیں جانا ملک اس نہج پر پہنچ رہا ہے جہاں سے واپسی کا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولہ اپنی سیاست بچانے کیلئے آئین کے خلاف گھنائونی سازش کر رہا ہے ،

یہ 22کروڑ لوگوں کے ملک کو کرپشن سے لتھڑی ہوئی اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں لیکن اب عوام نے اٹل فیصلہ کر لیا اب وہ شریف اور زرداری خاندانوں کی آلودہ سیاست کا سکہ نہیں چلنے دیں گے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ اگر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو قومی لیڈر عمران خان کو دیوار سے لگانے کی سوچ کو بدلنا ہو گا ۔عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے کسی صورت مائنس نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو نکیل ڈالنے کی بڑھک لگانے والے اسحاق ڈار نے منی بجٹ سے عوام کو نکیل ڈال دی ہے ،یہ کہتے ہیں کہ ہم نے لگژری آئٹمز پر ٹیکس لگایا ہے لیکن امپورٹڈ ٹولے نے اس قدر مہنگائی کر دی ہے کہ اب آٹا ، گھی ،دالیں،سبزیاں اور چکن بھی لگژری آئٹمز ہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں