علی زیدی

امپورٹڈ حکومت پاکستانی قوم کو کبھی ترقی نہیں کرنے دے گی، علی زیدی

کراچی (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پاکستانی قوم کو کبھی ترقی نہیں کرنے دے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں علی زیدی نے کہا کہ ان بے شرموں نے ہیرا پھیری کہ سوال اٹھائے اور (ای وی ایم) کو ہٹا دیا جس سے انتخابی عمل میں شفافیت آتی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ یہ وہی پرانا انتخابی عمل چاہتے ہیں جو انہیں اپنی مرضی سے دھاندلی اور دھوکہ دہی کی اجازت دیتا ہے۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے وہ دشمن ہیں جو اس قوم کو کبھی ترقی نہیں کرنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں