فیاض الحسن چوہان

امپورٹڈ حکومت سے عمران خان کی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی، فیاض الحسن

لاہور (نمائندہ عکس) ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سے عمران خان کی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی ہے،ن لیگ ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا والے فارمولے پر چل رہی ہے،گیارہ گیدڑوں کو سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ فیاض الحسن چوہان نے عطا تارڑ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ویز اعلی پرویز الہی تجربہ کار سیاستدان ہیں جو تمام انتظامی عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اچھی طرح جانتے ہیں کہ بیوروکریسی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ترقی کیلئے کیسے کام کرنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا والے فارمولے پر چل رہی ہے، چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں سیلاب متاثرین کے لئے تمام وسائل شفاف اور احسن طریقے سے استعمال ہو رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پرویز الہی کی قیادت میں پنجاب حکومت تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شفافیت کے ساتھ استعمال کر رہی ہے، عمران خان کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جو امپورٹڈ حکومت کو ہضم نہیں ہو رہی۔

ترجمان وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ عمران کے ہر کامیاب جلسے نے مکس اچار پارٹی کی نیندیں حرام کر دی ہیں، عمران خان کی بڑھتی مقبولیت نے امپورٹڈ حکومت کو ضمنی الیکشن ملتوی کرنے پر مجبور کیا۔ فیاض الحسن نے مزید کہا کہ عمران کی ایک کال پر پوری پاکستانی عوام باہر نکل آتی ہے، جنکی اپنی کریڈیبیلٹی صفر ہے وہ عمران خان پر انگلیاں اٹھاتے ہیں، گیارہ گیدڑوں کو سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں