مولانا فضل الرحمن

امن ہے نہ روزگار پھر آپ ووٹ کی امید کیسے کر سکتے ہیں؟ مولانا فضل الرحمن

لاڑکانہ (عکس آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان ہے نہ روزگار، معیشت کا اچھا حال نہیں، پھر آپ ووٹ کی امید کیسے کر سکتے ہیں،

سیاستداں خود سوچ رہے تھے کہ عوام کے پاس کیسے جائیں گے، ہمیں زمینی حقائق پر بات کرنی چاہیے۔جے یو آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمہوری سیاست میں تمام ذمے داری سیاستدانوں پر ڈالی جاتی ہے، الیکشن کے دنوں میں یہ ذمے داری عوام کو منتقل ہو جاتی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بے امنی کا کیا حال ہے ہم سوچتے رہے کہ ہم الیکشن میں کیسے جائیں، سیاستداں خود سوچ رہے تھے کہ عوام کے پاس کیسے جائیں گے، ہمیں زمینی حقائق پر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ معاہدے پر عمل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں