امر یکی صدر

امر یکی صدر نے برطانیہ کے سوا تمام یورپین ممالک سے امریکہ آنے پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا برطانیہ کے سوا تمام دیگر یورپین ممالک کیساتھ 30 دنوں کے لئے تمام سفری روابط معطل کرے گا یہ اقدام نوول کرونا وائرس کے مزید پھیلا ؤکے خدشہ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ۔

ان پابندیوں کا اطلاق جمعہ کو نصف شب کے بعد ہوگا اور زمینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بعدازاں اس میں تبدیلی لائی جائے گی ،یہ بات صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے 11منٹ کے خطاب میں کہی۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم وائرس کے خلاف جنگ کے ایک اہم وقت سے گزررہے ہیں ۔اس وائرس سے 1ہزار سے زائد امریکی شہری متاثر ہوئے ہیں اور ملک بھر میں وائرس کی وجہ سے کم ازکم 38 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ٹرمپ انتظامیہ نے اس سے قبل چین اور ایران سے سفر پر پابندی عائد کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں