امریکی طلبا 

امریکی طلبا  کا  چین کے دورے کے حوالے سے  بھرپور توقعات کا اظہار

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے امریکہ کے لنکن ہائی اسکول کے اساتذہ اور طلبا کی جانب سے پیش کیے گئےنئے سال کے تہنیتی کارڈ کے جواب میں ایک کارڈ  کے ذریعے ڈریگن کے سال کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے  اساتذہ اور طلبا کو چین کا دورہ کرنے کے لیے خوش آمدید کہا  اور  چینی اور امریکی عوام  خصوصاً نوجوانوں کے درمیان  دوستی بڑھانے میں اپناکردار ادا  کرنے کے لیے اساتذہ اور طلبا کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق 

  لنکن ہائی اسکول نے چائنا میڈیا گروپ کے ذریعے صدر شی اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان کا شکریہ ادا کیا  اور مارچ میں ہونے والے  دورہ چین  کے لیے اپنی بھرپور توقعات کا اظہار کیا۔

لنکن ہائی اسکول کے پرنسپل کارل ہوسیتھ نے  کہا کہ  جب اساتذہ اور طلباء کو صدر شی جن پھنگ اور محترمہ پھنگ لی یوان کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد کا کارڈ موصول ہوا تو وہ بہت پرجوش تھے ۔ لنکن ہائی اسکول چین اور امریکہ کے درمیان عوامی تبادلوں کا پل بننے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  چینی صدر اور خاتونِ اول کی جانب سے نئے چینی سال کا یہ کارڈ  ظاہر کرتا ہے کہ  وہ لنکن ہائی اسکول کو اہمیت دیتے ہیں  جو ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے اور یہ گزشتہ چند سالوں میں لنکن ہائی اسکول اور چین کے درمیان حقیقی دوستی کا مکمل ثبوت بھی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے سان فرانسسکو میں اعلان کیا تھا کہ چین اگلے پانچ سالوں میں 50 ہزار امریکی نوجوانوں کو تعلیم اور تبادلے  کے لیے چین مدعو کرنے پر رضامند ہے۔ لنکن ہائی اسکول اس پروگرام میں حصہ لینے والے پہلے امریکی اسکولوں میں سے ایک ہے ۔اسکول کے اساتذہ اور طلباء کا پہلا گروپ مارچ میں چین کے متعدد شہروں  سمیت چائنا میڈیا گروپ کا دورہ بھی کرے گا۔

لنکن ہائی اسکول کی ٹیچر لین آئزن ہاور نے بتایا کہ وہ اور  پرنسپل کارل ہوسیتھ  مارچ کے وسط میں 10 روزہ دورے پر  10 طالب علموں کو ساتھ لے کر چین جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس دورے سے چینی اور امریکی عوام کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں