جوبائیڈن

امریکی صدر کااسرائیل سے شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے پر زور

واشنگٹن (عکس آن لائن )امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ جنگ میں بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے غزہ کے بڑے شہروں اور اس کے اطراف میں لڑائی میں شدت کے ساتھ شہریوں کے تحفظ کی فوری ضرورت پر زور دیا۔26 نومبر کے بعد نیتن یاہو سے اپنی پہلی فون کال میں جوبائیڈن نے شہری آبادی کو حماس سے الگ کرنے کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے قیام پر زور دیا۔

امریکی ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ صدر نے شہریوں کے تحفظ اور شہری آبادی کو حماس سے الگ کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اسس مقصد کے لیے راہداریوں کے ذریعے عام شہری آبادی کو الگ کرنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں