ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغان امن معاہدے کا خیرمقدم

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل ترین جنگ کے خاتمے اور امریکی فوجیوں کی وطن واپسی پر کام کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر نے طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار ہم امریکہ کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کے قریب ہیں اور ہم امریکی افواج کو واپس لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 ماہ افغانستان سے امریکی اور اتحادی فوجیوں کا انخلاء ہوجائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ذاتی طور پر جلد طالبان رہنماؤں سے ملاقات کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں