برفانی طوفان

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان ، 800 پروازیں منسوخ، تعلیمی ادارے بند

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکا کی شمال وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی امریکہ کی کئی ریاستوں میں 20 انچ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ کئی ریاستوں میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

برفانی طوفان کی وجہ سے 800 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور ساڑھے 6 ہزار سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ نیویارک میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں، ٹریفک اور ریل کی آمد و رفت بھی متاثرہو رہی ہے۔ لوگ برفانی طوفان کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لئے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں