آگاہی مہم

امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کی آگاہی مہم کا آغازکردیا ہے، شیخ امتیاز

کراچی( نمائندہ عکس آن لائن) امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم نے کراچی ضلع غربی کے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی فیاض عالم سولنگی اوراسٹنٹ کمشنر ضلع غربی دھادن خان لاشاری کے تعاون سے کورونا وائرس سے بچاﺅ کی آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے

یہ بات امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے سینئر نائب صدر شیخ امتیاز حسین نے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی فیاض عالم سولنگی اور اسسٹنٹ کمشنر سائٹ ایریا دھادن خان لاشاری کے ہمراہ ضلع غربی کے مکینوں میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کی حفاظتی کٹس جس میں گلوز، ماسک،سینیٹائزر اور دیگر چیزیں شامل تھیں تقسیم کیں انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا،سیکریٹری جنرل سید ناصر وجاہت،امان پیر،جنید الرحمان،احمد نفیس ،زاہد انصاری اور سمیر شمسی کے مشترکہ تعاون سے اس خصوصی مہم کو شروع کیا گیا ہے جس کا مقصدعوام میں کورونا وائرس سے آگاہی فراہم کرنا ہے

شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ خصوصی طور پر ٹھیلوں پر پھل ، سبزیاں اور دیگر اشیاءفروخت کرنے والوں کے علاوہ مختلف اقسام کے کاروبار کرنے والے دکانداروں سمیت علاقے کے رہائشیوں کو بھی حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا تا کہ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچایا جا سکے انہوںنے کہاکہ ہم سب کو متحد ہو کر کوروناوائرس کی وباءکے مقابلے کے لئے حکومت کا بھر پور ساتھ دینا چاہئے کیونکہ ہمیں پاکستان سے کورونا وائرس کو ختم کرنا ہے اورشہریوں کو اس وباءسے نجات دلانی ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے تحت بہت جلد کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے تعاون سے پوری کراچی میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی تا کہ کراچی کے تمام شہریوںکو منظم طریقے سے کورونا وائرس کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے انہیں محفوظ رکھا جا ئے

انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم پہلے ہی کراچی ایکسپو سینٹر، جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، مٹھی، اور گھمبٹ اسپتال کے ڈاکٹروں کے علاوہ پاکستان آرمی اور رینجرز کے جوانوں کو حفاظتی کٹس، بیڈز اور دیگر سامان اور اس کے علاوہ 100سے زائد مستحق گھرانوں میں راشن بھی تقسیم کر چکا ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ ضلع غربی میں آگاہی مہم کے دوران ڈ پٹی کمشنر ضلع غربی فیاض عالم سولنگی اوراسسٹنٹ کمشنر دھادن خان لاشاری کے علاوہ امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے سیکریٹری جنرل سید ناصر وجاہت اور امان پیر نے عوام کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اوردیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے علاوہ تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں بھی حفاظتی اقدامات کے طور پر گلوز، ماسک اورسینیٹائزر فراہم کئے جبکہ روزے داروں میںپانی اور کولڈ ڈرنکس بھی تقسیم کیں

اپنا تبصرہ بھیجیں