ٹرمپ اور بائیڈن

امریکہ، ٹرمپ اور بائیڈن کے مابین دوسرا صدارتی مباحثہ منسوخ

واشنگٹن (عکس آ ن لائن )امریکہ میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کے درمیان ہونے والا دوسرا مباحثہ کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات پر اختلافات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی مباحثے کے کمیشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ دوسرا صدارتی مباحثہ صدر ٹرمپ کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے ورچوئل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ البتہ صدر ٹرمپ نے یہ تجویز رد کر دی تھی .

جس کے بعد یہ مباحثہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ 8 اکتوبر کو صدارتی مباحثے کے کمیشن نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ فریقین کی صحت اور حفاظت کے لیے 15 اکتوبر کو ہونے والا دوسرا صدارتی مباحثہ ورچوئل کیا جائے۔کمیشن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ بات اب عیاں ہے کہ 15 اکتوبر کو مباحثہ نہیں ہو سکے گا۔ صدارتی مباحثے کا کمیشن اب 22 اکتوبر کو ہونے والے آخری مباحثے کی تیاری پر اپنی توجہ مبذول کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں