جو بائیڈن

امریکا کے صدارتی الیکشن ،جوبائیڈن نے ٹرمپ سے زیادہ فنڈز جمع کرلیے

واشنگٹن(عکس آن لائن ) امریکا کے صدارتی الیکشن میں جیت کس کا مقدر بنے گی یہ تو واضح نہیں مگر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار

جو بائیڈن نے انتخابی مہم کے لیے مسلسل دوسرے ماہ میں صدر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ فنڈز جمع کرلیے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جوبائیڈن اورڈیموکریٹک پارٹی نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کے مقابلے میں پھر زیادہ فنڈز جمع کرلیے،

ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس نے جون میں141ملین ڈالرجمع کیے ہیں۔جوبائیڈن کو 68فیصد فنڈز ایسے افراد

نے دیئے جنہوں نے پہلے کبھی فنڈنگ نہیں کی تھی، ان میں پاکستانی امریکنز بھی شامل ہیں۔

دوبارہ صدارت ک امیدوارڈونلڈ ٹرمپ اوران کی ری پبلکنزپارٹی 131ملین ڈالرجمع کر پائی،

بائیڈن اورڈیموکریٹس نے ٹرمپ اور ری پبلکنز کے مقابلے میں مئی میں بھی زیادہ فنڈجمع کیے تھے۔جو بائیڈن اورڈیموکریٹس

نے مئی میں 81ملین جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز نے 71 ملین ڈالرجمع کیے تھے۔

جوبائیڈن کواگست میں ڈیموکریٹ ورچوئل کنونشن میں باضابطہ طورپر صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا،

ان کا مقابلہ دوبارہ صدارت کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں