سیاہ فام کی ہلاکت

امریکا میں سیاہ فام کی ہلاکت، میکسیکو میں مظاہرین کا امریکی سفارت خانے پر حملہ

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکہ میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جبکہ میکسیکو میں مظاہرین کا امریکی سفارت خانے پر حملہ کر دیا۔مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کا مرکزی گیٹ توڑنے کی کوشش بھی کی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

نیویارک کی سڑکوں پر بھی ہزاروں مظاہرین نے حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔امریکی ریاست نیویارک کے شہر بفلو میں پولیس تشدد کے خلاف بھی احتجاج جاری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس اہل کار نے 75 سالہ معمر شخص کو دھکا دے کر زخمی کر دیا، بزرگ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 2 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا جب کہ اہل کاروں کی برطرفی کے خلاف بفلو پولیس کے 57 اہل کار احتجاجا مستعفی ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز امریکی شہروں لووا اور للی میں جھڑپوں کے دوران آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جس سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے جن میں تین افریقی امریکن بھی شامل ہیں۔وائٹ ہاوس کی حفاظت پر تعینات فوجی دستے پیچھے ہٹ گئے تھے اور دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو ختم کردیا گیا تھا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل گارڈز اور پولیس کے دستے بھی پیچھے ہٹ گئے تھے اور واشنگٹن ڈی سی کی سڑکیں میٹرو پولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں