امریکی صدر

امریکا میں بھی پابندیوں میں نرمی زیر غور،ٹرمپ کا عندیہ

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی ممکن بنانے کے لیے ایک منصوبہ پیش کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تازہ ترین پریس بریفنگ میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اس بحران کی شدت سے گزر چکا ہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے چند صنعتوں میں کام شروع کرنے کے حوالے سے قوائد و ضوابط طے کیے ہیں۔ بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کم متاثرہ ریاستیں آہستہ آہستہ یکم مئی سے پابندیاں ختم کر سکتی ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ ٹرمپ کے دعوے کے باوجود پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں چھبیس سو سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں