ایران

امریکا جوہری مذاکرات میں نئی شرائط عائد کررہا ہے، ایران

تہران (گلف آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات میں نئی شرائط عائد کر رہا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ پابندیاں ہٹانے کے معاملے پر امریکا مذاکرات سے ہٹ کر نئی شرائط تجویز اور عائد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 یا 3 ہفتوں میں امریکا کی جانب سے ضرورت سے زیادہ مطالبات کیے گئے ہیں جو متن کے کچھ حصوں سے متصادم ہیں۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے براہ راست مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا جاتا رہا ہے، لیکن ہم نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں دیکھا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم صرف وقار اور ایک پائیدار معاہدے کے ساتھ پابندیاں ہٹانے کے خواہاں ہیں، ایران ان حدود پر ڈٹا ہوا ہے اور ڈٹا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں