امریکا

امریکا تحفظ ماحول کے لیے دوبارہ اپنے قائدانہ کردار کا خواہش مند

واشنگٹن(عکس آن لائن)صدر جو بائیڈن کی قیادت میں نئی امریکی انتظامیہ چاہتی ہے کہ امریکا عالمی سطح پر تحفظ ماحول کی کوششوں میں دوبارہ قائدانہ کردار ادا کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی جرمن حکومت کی طرف سے اہتمام کردہ آن لائن کانگریس برلن انرجی ٹرانزیشن ڈائیلاگ میں تحفظ ماحول کے لیے بائیڈن انتظامیہ کے خصوصی نمائندے جان کیری نے کہا کہ امریکا کو اپنی اس ذمے داری کا احساس ہے کہ اسے عالمی سطح پر تحفظ ماحول کی کوششوں میں اور زیادہ فعال اور فیصلہ کن کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جرمنی میں توانائی کے شعبے میں لائی جانے والی تبدیلیوں کی مثال بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں