جوبائیڈن

امریکاکے نومنتخب صدرجوبائیڈن آج اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا کے نو منتخب صدرجوبائیڈن آج اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق خارجہ امورکے ماہر انتھونی بلینکن کو وزیرخارجہ اور جیک سلیوان کونیشنل سیکیورٹی مشیر منتخب کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی تھی۔دوسری جانب ان کے حریف ری پبلکن امیدوارصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں