تاریخی مشن

امارات کا مریخ کیلئے تاریخی مشن جاپان سے روانہ

ابوظہبی (عکس آن لائن)متحدہ عرب امارات کا مریخ کے لیے تاریخی مشنال امل جاپان کے خلائی مرکز سے روانہ ہوگیا، جس کے ساتھ ہی یو اے ای مریخ پر غیرانسانی مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک بن گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امارات کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ امارات کیلیے یہ فخر کا لمحہ ہے، مشن نے روشن اور بہتر مستقبل کی امید جگائی ہے۔جاپان کے خلائی مرکز سے روانہ ہونے والے اماراتی مریخ مشن کا کاونٹ ڈاون برج خلیفہ پر دکھایا گیا۔ سرخ سیارے کی جانب بھیجے جانے والے اس مشن کا نام ال امل یعنی امید رکھا گیا ہے1350کلو وزنی مشن کا سائز اسپورٹس گاڑی جتنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا یہ غیرانسانی مشن 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچے گا لیکن وہاں اترنے کے بجائے مدار میں مریخ کے ایک سال یعنی687 روز تک گردش کرے گا۔مدار میں اس کی اوسط رفتار 1 لاکھ 21 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ 55 گھنٹے میں مدار کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں