خواجہ سعد رفیق

الیکشن ہوگا بھی یا نہیں میں نہیں جانتا، الیکشن کروانے والے ہی جانتے ہیں الیکشن کب ہوگا’ سعد رفیق

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اس ملک میں الیکشن ہوگا بھی یا نہیں میں نہیں جانتا، الیکشن کروانے والے ہی جانتے ہیں الیکشن کب ہوگا،جب کھچڑی پکا رہے تھے اس وقت نہیں پتا تھا کہ یہ کھچڑی پکے گی تو کڑوی کھچڑی سب کو کھانی پڑے گی، اس وقت تو سارے حصہ دار تھے، اب آپ کہتے ہیں الیکشن کرائو ، اب آپ کو الیکشن یاد آگیا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پہلے ایک جعلساز کو ہیرو بنایا اور پھر ہیرو کو زیرو بنایا، پھر ایسے فیصلے دئیے گئے جن کی بنیاد پر ریاست کی چولیں ہل گئیں، آج آپ کہہ رہے ہیں الیکشن کروا دو۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو کمزور کرنے کے عمل میں عمران خان بنیادی کھلاڑی ہیں، پارلیمنٹ کو جو زنجیریں پہنائی گئی ہیں عمران اس کھیل کا حصہ تھے، عمران خان ایک مجرم کے طور پر تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہیں ،ان کو جواب دینا پڑے گا۔عمران خان ہمارے کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر دھرنا دیتے رہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن پتہ نہیں ہوں گے یا نہیں اس پر تو فیصلہ دینے والوں کا پتہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں