اسلام آباد(نمائندہ عکس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 5 کیس ڈی لسٹ کر دیئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 دسمبر کے لئے عمران خان کے خلاف 5 کیس ڈی لسٹ کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا کیس، عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق 2 کیس اور عمران خان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق بھی کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیسز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کئے گئے، 13 دسمبر کے ڈی لسٹ ہونے والے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر بھی سماعت کرنا تھی۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن عمران خان، اسد عمر، فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت(آج) منگل کو ہی کرے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار تین پاکستانی امپائر فرائض سرانجام دیں گے، علیم ڈار
- شاہین کو ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا نائب کپتان بنانے کی افواہیں مسترد
- اسرائیل کا جنگ روکنے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار
- غزہ کی امداد روک دی گئی، اسرائیلی وزیر کا مصر پر الزام
- اداکارہ نیلی سے تیسری شادی کا ارادہ تھا،قسمت کو کچھ اور منظور تھا،جاوید شیخ