امین الحق

الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں جانا اپوزیشن کا حق ہے، امین الحق

اسلام آ باد (عکس آن لائن) ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں جانا اپوزیشن کا حق ہے۔ اتوار کو اتحادی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے، ملک میں سیاسی ڈائیلاگ چاہتے ہیں، ایم کیو ایم سمجھتی ہے 8 فروری کا الیکشن آزادانہ، صاف اور شفاف تھا،

ہونا یہ چاہیے کہ ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔ امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا، ہمیں 25 جولائی 2018 یاد ہے، شام کو آر ٹی ایس سسٹم بٹھا دیا گیا، ایم کیو ایم نے آئینی، قانونی اور جمہوری طریقہ کار اپنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں