الہام علیوف

الہام علیوف 92 فیصد ووٹ لیکر دوسری مرتبہ آذربائیجان کے صدر منتخب

باکو(عکس آن لائن)آذربائیجان کے الہام علیوف دوسری مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں، انہوں نے 92.1 فیصد ووٹ لے کر فتح اپنے نام کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات میں جہاں چار لاکھ 971 ہزار ووٹرز نے ووٹ ڈالے اور اس طرح 76.73 فیصد شرح سے ووٹ ڈالے گئے، جس میں الہام علیوف کو 92.1 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں اور وہ دوبارہ آذربائیجان کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دوسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی ہے۔صدر کے اطلاعاتی مرکز سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایردوان نے علیوف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے،

بات چیت کے دوران صدر اردوان نے امید ظاہر کی کہ علیوف کا دوبارہ صدر منتخب ہونا آذربائیجان کے لیے سود مند مند ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں