شیری رحمن

اللہ کا فضل ہے ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے،شیری رحمان

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ اللہ کا فضل ہے ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں، آج دوپہر میٹنگ میں غور ہوگا کہ متاثرین کو واپس علاقوں میں کیسے پہنچانا ہے،

سجاول میں متاثرین کی واپسی میں شاید کچھ وقت لگ جائے ، آبادی اتنی بڑھ گئی ہے کہاں کہاں ہم پہنچیں،انہوں نے کہا کہ سجاول میں لوگوں کے پاس ذریعہ معاش کافی حد تک متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں سے 8، 9ہزار مویشیوں کو بھی منتقل کیا گیا ہے،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں بپرجوائے ماضی کے دیگر طوفانوں سے طویل رہا جب کہ سمندروں میں درجہ حرارت بڑھنا بھی طوفانوں کی ایک وجہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں