عتیقہ اوڈھو

اللہ تعالی سے توبہ طلب کرنے کا یہ بہترین وقت ہے، عتیقہ اوڈھو

کراچی(عکس آن لائن )سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی غلطیوں کو سدھارنا ہوگا، عہد کریں کہ ہم نے انسانی جانوں کو محفوظ کرنا ہے، سیلفیاں بنوائے بغیر لوگوں کی مدد کریں، اوورسیزپاکستانی بھی آگے آئیں۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ آئیں ایمانداری کیساتھ استغفار کریں، یہ بہترین وقت ہے کہ اللہ سے توبہ طلب کر لیں۔

انہوں نے کہاکہ میں اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتی ہوں اپنے ملک کے لئے اپنا مال خرچ کریں اوروزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لاک ڈان سے ملکی معیشت پربرے اثرات مرتب ہوئے اور غربت بڑھنے لگی ہے، سیلفیاں بنوائے بغیر لوگوں کی دل سے مدد کریں۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ قرنطینہ میں موجود لوگ اپنے اندر جھانکیں کہ کیا غلطیاں ہوئیں، اللہ ہم سے کیوں ناراض ہیں ہمیں اپنی غلطیوں کو سدھارنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں