عکرمہ صبری

الشیخ عکرمہ صبری کئی گھنٹے حبس بے جا میں رہنے کے بعد رہا

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کو گذشتہ روز ان کے گھر سے حراست میں لیا اور کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بیت المقدس میں الصوانہ کالونی میں الشیخ عکرمہ صبری کے گھر پردھاوا بولا اور گھر میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔دوسری طرف بیت المقدس کے ایک قانون دان حمزہ قطینہ نے بتایا کہ الشیخ عکرمہ صبری کو وحشیانہ طریقے سے گرفتار کرکے ایک پولیس اسٹیشن پر لے جایا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں