حماس

الشیخ صلاح پر سفری پابندی بین الاقوامی قانون کی پامالی ہے، حماس

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن) فلسطین کی سرکردہ مزاحمتی تحریک اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیلی فیصلے پر تنقید کی ہے جس کی وجہ سے شیخ رائد صلاح کو سفر سے روک دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک کے ترجمان جہاد طلحہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے جو ہر کسی کی نقل وحرکت اور سفر کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ ہمارے لوگوں کی آواز دبانے کی مایوس کن کوشش ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح یہ ہماری مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی کا مسئلہ اجاگر کرنے سے روکنے کی کوشش ہے۔ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ ایسی کسی بھی کوشش کو بھی روکنے کے مترادف ہے جس کا مقصد ہمارے عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم کی پردہ پوش کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یروشلم کے لوگوں کی عوامی رائے دبانے کے لیے یہ مسلسل ناکام کوشش بھی ہے۔ اس طرح سے اسرائیلی جرائم چھپائے نہیں جا سکتے۔اسرائیلی حکام نے لد ائیرپورٹ پر شیخ رائد صلاح کو ترکی جانے سے روک دیا تھا۔ اس کے لیے بے بنیاد الزامات کا سہارا لیا گیا۔ شیخ رائد نے بتایا کہ سفر پر جانے سے پہلے انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر بھی چیک کیا تھا لیکن انہیں سفر سے منع کرنے کا کوئی حکم موجود نہ تھا۔شیخ رائد نے مزید کہا کہ ہمارا سامان ائیرپورٹ پر چیک کیا جاچکا تھا۔ وہ ٹکٹ لینے والے تھے تاکہ وہ جہاز پر سوار ہو سکیں۔ اچانک ائیرپورٹ سیکیورٹی کے چند اہل کار آئے اور سامان دوبارہ چیک کرانے کا کہا۔ سامان دیکھنے کے بعد کہا گیا کہ آپ کے سفر پر پابندی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں