مسرت جمشید

الحمد للہ!عمران خان کا نظریہ پھر سرخرو ہوگیا’مسرت جمشید چیمہ

لاہور (عکس آن لائن )ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الحمد للہ عمران خان کا نظریہ پھر سرخرو ہوگیا، اب پی ڈی ایم کے پاس الیکشن سے بھاگلنے کا کوئی بہانہ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الحمدللہ!تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے 186 ممبران نے وزیراعلی پرویز الہی پر اعتماد کا اظہار کر کے گورنر، پی ڈی ایم کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ رسید کر دیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ الحمدللہ عمران خان کا نظریہ پھر سرخرو ہوگیا اور انشااللہ آئندہ سیاست کے فیصلے بھی صرف عمران خان کے ہی چلیں گے، اب پی ڈی ایم کے پاس الیکشن سے بھاگنے کا کوئی بہانہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں