اقراء عزیز

اقراء عزیز ’’خدا اور محبت 3 ‘‘میں فیروزخان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ اقراء عزیز ’’خدا اور محبت 3 ‘‘میں فیروزخان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔ ڈرامہ ’’خدا اور محبت ‘‘ کے سلسلے کے تیسرے ڈرامے ’’خدا اور محبت 3‘‘ میں ہمیشہ مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار علی عباس کی بجائے ان کا کردار فیروزخان ادا کریں گے جبکہ اداکارہ اقراء عزیز پہلی دفعہ ان کے ساتھ سکرین شیئر کریں گی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا میں صارفین کی طرف سے ’’خدا اور محبت 3‘‘ دوبارہ سے علی عباس اور سعدیہ خان کو کاسٹ کرنے کی مہم بھی جاری ہے۔ ڈرامے کے ہدایت کار وجاہت حسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فیروزخان اور اقراء عزیز اس کے لئے بہترین انتخاب ہیں اور وہ اس کردار کو باخوبی نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں