افغان ٹرانزٹ ٹریڈ

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر پورٹ کو آپریشنل کردیا، عبد الرزاق داؤد

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر پورٹ کو آپریشنل کردیا۔

اپنے بیان میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور شپنگ انڈسٹری نے گوادر پورٹ آپریشنل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر پورٹ کو آپریشنل کردیا۔انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ شروع ہونے سے گوادر پورٹ بڑے پیمانے پر آپریشنل ہوجائے گا اور اس اقدام سے گوادر میں کاروباری سرگرمیاں اور ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں