سراج الحق

افغان مہاجرین کو تنگ کرکے نکالنا حکمت کے خلاف ہے، سراج الحق

پشاور(عکس آن لائن ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو تنگ کرکے نکالنا حکمت کے خلاف ہے، پاکستان افغانستان غلط فہمیوں سے ہندوستان فائدہ اٹھائےگا۔ سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ اگرمغربی ممالک اسرائیل کی امدادکےلیےآگےاسکتےہیں، تو مسلمان غزہ کےلیے کیوں نہیں، مسلمان حکمران میرجعفر اورمیرصادق کی بجائے ابدالی، غزنوی اورسلطان ایوبی کاکرداراداکرے، وزیراعظم پاکستان کی بات کہ ہم دوریاستی فلسطین کی حمایت کرتے ہیں،غلط ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طویل عرصے تک افغان باشندوں کواپنے ملک میں سکونت دی، افغان مہاجرین کے حوالے سے دوتجاویزپیش کرتاہوں، افغانستان اپنی سرزمین سےپاکستان کےخلاف دہشت گردعناصر کاخاتمہ کرے، اس طرح پاکستان مہاجرین کےلیے بین الاقوامی اصولوں سے انحراف نہ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ بے ڈھنگ طریقے سے تنگ کرکےافغان مہاجرین کونکالناحکمت کےخلاف ہے، دونوں ممالک کی غلط فہمیوں سےہندوستان فائدہ اٹھائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں