پاکستانی برآمدات

افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں تین سہ ماہیوں میں 12.20 فیصد کی کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں 12.20 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرمارچ 2020ء تک افغانستان کوپاکستانی برآمدات کا حجم 789.43 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 12.20 فیصد کم ہے،

گزشتہ مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات کا حجم 885.77 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔ مارچ 2020ء میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات کا حجم 61.12 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال مارچ میں افغانستان کو108.27 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں، مالی سال 2018-19ء کے دوران افغانستان کو مجموعی طورپر1.19 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

سٹیٹ بنک کے مطابق اس عرصہ میں افغانستان سے درآمدات میں کمی کاتناسب 18.04 فیصدرہا، جولائی 2019ء سے لیکرمارچ 2020ء تک افغانستان سے درآمدات کاحجم 111.65 ملین روپے ریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں افغانستان سے 131.68 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئی تھیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران افغانستان سے درآمدات کامجموعی حجم 170.47 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں