وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

افغانستان میں صورتحال کی تبدیلی ہمسایوں کی توجہ کی متقاضی ہے،وزیرخارجہ

بیجنگ (نمائندہ عکس ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں صورتحال کی تبدیلی ہمسایوں کی توجہ کی متقاضی ہے،ہمسایہ ممالک مل بیٹھ کراپنے خیالات سے سب کو آگاہ کریں،انسانی بنیادوں پرافغانستان کوعالمی امداد کی فراہمی میں پل کا کردارادا کیا ہے، افغانستان میں جنگ ختم ہوچکی ، لاکھوں افغان بچے بھوک اورفاقوں کا شکارہیں ، غیرملکی بینک میں افغان منجمد اثاثے افغان قوم کی ملکیت ہیں،افغانستان ایک طویل جنگ کے سائے سے باہر آرہا ہے، افغان اتھارٹیز لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی کی اجازت جاری رکھے۔چین میں افغانستان کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کے اجلاس سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کا افغانستان کے استحکام میں کلیدی مفاد وابستہ ہے اور ہمارانکتہ نظرتھا کہ ہمسایہ ممالک مل بیٹھ کراپنے خیالات سے سب کو آگاہ کریں۔ شاہ محمود نے کہا کہ 15اگست2021کے بعد افغانستان میں ایک نئی حقیقت نے جنم لیا اورافغانستان میں صورتحال کی تبدیلی ہمسایوں کی توجہ کی متقاضی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہیں اور انسانی بنیادوں پرافغانستان کوعالمی امداد کی فراہمی میں پل کا کردارادا کیا ہے۔ شاہ محمود نے بتایا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہوچکی تاہم لاکھوں افغان بچے بھوک اورفاقوں کا شکارہیں جبکہ اسپتالوں میں ادویات،آلات اوراہلکاروں کی شدید کمی درپیش ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ غیرملکی بینک میں افغان منجمد اثاثے افغان قوم کی ملکیت ہیں،افغانستان ایک طویل جنگ کے سائے سے باہر آرہا ہے۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ افغان اتھارٹیز لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی کی اجازت جاری رکھے اور انسانی حقوق کے فروغ جیسے مثبت اقدامات جاری رکھے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں