ہائیکو ماس

افغانستان میں جرمن فوجی مشن کی مدت میں توسیع کا امکان

برلن(عکس آن لائن)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے عندیہ دیا ہے کہ افغانستان میں جرمن فوجی مشن کی مدت میں توسیع کا امکان ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو کے ایک مشن کے تحت افغانستان میں جرمنی کے تیرہ سو فوجی تعینات رہ سکتے ہیں۔ مارچ میں اس معاہدے کی مدت ختم ہو رہی ہے تاہم ہائیکو ماس کے مطابق کابل حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات ابھی جاری ہیں اور اسی لیے ان فوجی دستوں کا وہاں رہنا ضروری ہے۔ جرمنی کے فنکے میڈیا گروپ سے بات چیت میں وزیر خارجہ ماس نے کہا کہ پارلیمانی سطح پر مختلف طرح کی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ جرمن دستے افغانستان میں مقامی دستوں کی تربیت اور معاونت کا کام کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں