مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ

اضافے سے احساس پروگرام کا حجم 208ارب روپے تک پہنچ گیا، جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایاگیا۔

احساس پروگرام کے لئے فنڈز میں اضافہ کیاگیاہے جس کا حجم208ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ،موجودہ مشکل حالات میں متوازن تجاویز دی گئی ہیں جس کی وجہ سے مشکل کی اس گھڑی میں بجٹ کو بہترین قرار دیاجاسکتاہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت متوازن اورعوام دوست بجٹ پیش کرنے میں کامیاب رہی ہے ،آبی ڈھانچے کی بہتری ،آبی وسائل اورنئے ڈیموں کی تعمیر کے لئے بجٹ میں کافی فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں کی صورت میں کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا بلکہ کئی شعبوں کو ٹیکسوں میں ریلیف دیا گیا ہے ۔

تاجروں کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے پچاس ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کو ایک لاکھ تک کر دیا گیا ہے ،کنسٹرکشن کے شعبے میں ٹیکسز میں مراعات دی گئی ہیں جس سے کئی شعبے عروج حاصل کریں گے ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست چمکانے کے لئے میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے جس سے حکومت کوکوئی سروکار نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں