بدعنوانی

اشرف غنی کا افغانستان میں انسداد بدعنوانی مہم چلانے پر زور

کابل (عکس آن لائن) افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے تمام سرکاری اداروں میں اخلاقی و مالی بدعنوانی کے خلاف مہم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آریا نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر محمد اشرف غنی کی صدارت میں افغان کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا ،جس میں کابینہ کے سربراہ نے افغانستان کے تمام حکام اور گورنروں سے سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمے پر زور دیا۔اس سے قبل افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے مالی بدعنوانی کو اپنے ملک کی ایک اہم ترین مشکل قرار دیا اور اسے افغانستان کے لئے خطرے سے تعبیر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں