خدیجہ شاہ

اشتعال انگیز ٹویٹ کیس، خدیجہ شاہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر

لاہور (عکس آن لائن)اشتعال انگیز ٹویٹ کیس میں معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے درخواست دائر کر دی۔سیشن کورٹ میں خدیجہ شاہ کی جانب سے ان کی وکیل سمیرا کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے درخواست ضمانت پر سماعت کی اور ایف آئی اے سے خدیجہ شاہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت آج بروز منگل تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ خدیجہ شاہ پر 9مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں