سعید غنی

اسکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں، صورتحال خراب ہوئی تو بند بھی کرسکتے ہیں،سعید غنی

کراچی (عکس آن لائن)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں، اگر صورت حال خراب ہوئی تو اسکول بند کیے جا سکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کورونا کی روک تھام سے متعلق پورے ملک میں اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم اسکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں ہے، اگر صورت حال خراب ہوئی ہو اسکول بند کر سکتے ہیں۔گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہو چکی ہیں لہذا رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد این سی او سی نے سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ بلانے کی ہدایت کی ہے جب کہ تعلیمی اداروں کے حوالے سے آئندہ ہفتے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں