راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد ( عکس آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ محترمہ مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا ان پر اراکین پنجاب اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ محترمہ مریم نواز پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ محترمہ مریم نواز ایک انتہائی قابل، زیرک اور متحرک سیاسی رہنما ہیں۔ انہوںنے کہاکہ محترمہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت صوبہ پنجاب کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ محترمہ مریم نواز کا انتخاب صوبہ پنجاب کی عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا۔ انہوںنے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں