اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے ادائیگیوں کے نظام ”راست ”کو وسعت دیدی گئی

لاہور(عکس آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو رقوم کی ادائیگی کے ایک ڈیجیٹل نظام ”راست”کو وسعت دے دی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مرچنٹ اور کاروباری ادارے بذریعہ ”راست ”صارفین کی ادائیگیاں وصول کر سکیں گے۔ صارفین کی ادائیگیاں وصول کرنے کے لیے ریگولیٹڈ اداروں کو ٹیکنیکل تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ٹو ایم سے ملک میں ادائیگیوں کی ڈیجیٹائزیشن مزید تیز ہو گی اور اس مقصد کے لئے ریگولیٹڈ اداروں کو یکم مارچ 2024 تک پی ٹو ایم فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو رقوم کی ادائیگی کا ایک ڈیجیٹل نظام ”راست”کے تحت فرد تا فرد (پی 2 پی)رقم کی مفت منتقلی کی سہولت بھی شروع کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں