ترسیلات زر

اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کے رجحانات اور امکانات جانچنے کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کا سروے شروع کر دیا

لاہور( عکس آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلات زر کے رجحانات اور امکانات جانچنے کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کا سروے شروع کر دیا۔بینک دولت پاکستان نے وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی شراکت سے ترسیلات زر کے حالیہ رجحانات اور مستقبل کے منظر نامے کا تجزیہ کرنے کی غرض سے سمندر پار پاکستانیوں کا ایک سروے شروع کیا ہے اوریہ سروے 9 جنوری 2021 تک تمام سمندر پار پاکستانیوں کو دستیاب ہوگا۔سروے میں ان مضمر عوامل کو جانچنے کی کوشش کی گئی ہے جو ترسیلات زر کے حالیہ برتا پر اثر انداز ہوئے جن میں غیررسمی سے باضابطہ چینلز کی طرف لوگوں کا آنا، بینکوں کی عمارات میں جانے کے بجائے ڈجیٹل پلیٹ فارمز کا اختیار کرنا ، مستقبل میں پاکستان واپس آنے کے منصوبے نیز اگلے چھ ماہ کے دوران متوقع طور پر بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی رقم شامل ہیں۔بینک دولت پاکستان اور وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات سمندرپار پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ اس مختصر آن لائن سروے میں شریک ہوں۔ سروے اس ویب لنک پر بآسانی دستیاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں