اداکارہ لا ئبہ خان

اسٹیج ڈرامے میں فحاشی کے سخت خلاف ہوں ‘لا ئبہ خان

لاہور (عکس آن لائن) اداکارہ لا ئبہ خان نے کہا ہے کہ میں اسٹیج ڈرامے میں فحاشی کے سخت خلاف ہوں‘ سچے فنکار کی صلاحیتوں کو کبھی دبایا نہی جاسکتا۔ ایک انٹرویو میں لائبہ خان نے کہا کہ کچھ لوگ ہر وقت مجھے آؤٹ کرنے کی سازش کرتے رہتے ہیں مگر خدا کا شکر ہے کہ وہ ہر بار ناکام ہوتے ہیں میں ۔

لا ئبہ خان نے کہا کہ جو کوئی بھی کامیاب ہوتا ہے اس کے خلاف سازشیں بھی اتنی ہوتی ہیں اور میرے خلاف بھی اسٹیج کی دنیا میں بہت سے لوگ ہیں جو ہر وقت سازشیں کرتے ہیں اور ان کی یہ خواہش ہے کہ میں شوبز سے آؤٹ ہو جاؤں مگر وہ تمام لوگ ناکام ہوتے ہیں اور میں مزید کامیابیاں حاصل کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اسٹیج ڈرامے میں فحاشی کے سخت خلاف ہوں مگر فحاشی تب ختم ہو گی جب پروڈیوسر ڈراموں میں اداکاروں کے کرداروں سے فحاشی ختم کریں گے۔ لائبہ نے کہا کہ سچے فنکار کی صلاحیتوں کو کبھی دبایا نہیں جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں