فواد چوہدری

اسمبلی میں نہیں سب کچھ قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت متفق تھے کہ معاملہ آئین اور قانون کے مطابق چلے گا، ابھی تو سرپرائز ز آنا باقی ہیں،آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔ اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان کہہ چکے ہیں آخری پتا ہم نے کھیلنا ہے، جن لوگوں کو خیال تھا کہ عمران خان کو گرادیں گے انہیں ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا۔

ایک سرپرائز آج ملا، دوسرا 27مارچ کو ملے گا، اگلے 48 گھنٹے میں اتحادیوں کی طرف سے اعلان ہونے کا امکان ہے، لاکھوں لوگ جب نکلتے ہیں تو اس کا اثر ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ فواد چودھری نے اس سے پہلے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ بابراعظم کو جیت کے لیے جانا چاہیے، آسٹریلیا کا ڈیلیریشن کا فیصلہ دلیرانہ ہے، ہماری بیٹنگ سوا سیر ہے، سیریز جیت کےلیے جا۔ فواد چوہدری نے عثمان مرزا کیس پر بھی ٹوئٹ کہ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ عثمان مرزا کیس میں متاثرہ لڑکی اور نوجوان کے منحرف ہونے کے باوجود عمر قید کی سزا جدید ٹیکنالوجی کی بطور شہادت قبولیت کی انتہاءخوش آئند ہے۔ وہی معاشرے ترقی کا زینہ چڑھتےہیں جہاں انصاف ہو انشاللہ سیالکوٹ اور دیگر مقدموں میں بھی انصاف کے قریب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں