اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے دائر درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (عکس آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ عدالت مفروضے کی بنیاد پر تو کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی ایگزیکٹو کا کام اسے کرنے دیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ عدالت مفروضے کی بنیاد پر تو کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ مفاد عامہ کا اتنا اہم معاملہ ایگزیکٹو کے مدنظر نہ ہو، یہ ایگزیکٹو کا کام اور ذمہ داری ہے انہیں اپنا کام کرنے دیں، عدالت پالیسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست مسترد کردی
عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کورونا وباء کے باعث بند تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ پہلے بھی پٹیشن دائر کی جس پر عدالت نے متعلقہ ادارے سے رجوع کی ہدایت کی، متعلقہ اداروں میں درخواست دی لیکن کچھ نہیں ہوا۔ حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے سنجیدگی نہیں دکھا رہی۔
۔

اپنا تبصرہ بھیجیں