عمران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عیدکی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنیکا حکم

اسلام آباد(عکس آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی عید کی تعطیلات کے دوران گرفتاری روکنے اور کیسزکی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کر تے ہوئے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنیکا حکم جاری کر دیا۔جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی عیدکی چھٹیوں کے دوران گرفتاری روکنے اور کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، فیصل چوہدری نیک ہا کہ سراج الحق زمان پارک آئے مذاکرات کی اچھی کاوش ہوئی تاہم اگلی صبح ہم نے دیکھا کہ سندھ کے ہمارے صدرکو اٹھالیا گیا۔جسٹس عامر فاروق نیکہا کہ اس واقعے سے ظاہر ہے ایک بیڈٹیسٹ پیدا ہوا۔ وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ عید کی 5 چھٹیوں میں پھریہ کوئی آپریشن کریں گے۔

عدالت عالیہ نے عمران خان کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنیکا حکم دے دیا۔عدالت نے عمران خان کی درخواست عیدکے بعد تک زیر التوا ہی رکھنے کی استدعا بھی منظور کرتے ہوئے درخواست27 اپریل کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق اور پولیس سے27 اپریل تک عمران خان کے خلاف کیسزکی تفصیل طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں