اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈرکیلئے دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈرکے لیے دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے 5 صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں پارلیمانی معاملات عدالت میں لانا ارکان کی جانب سے حلف کا پاس رکھنے میں ناکامی کا اعتراف قرار دیا گیا ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ارکان کی جانب سے معاملات عدالت لانے سے پارلیمنٹ کی ساکھ متاثر ہوتی ہے،

پارلیمنٹ فعال رکھنا اکثریت میں ہونے کے باعث حکومتی بینچوں کی ذمہ داری ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن بینچوں کی ذمہ داری بھی کم اہم نہیں ہے، عدالت کوکوئی شک نہیں کہ پروڈکشن آرڈرزکا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہوسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں