اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس، وکلا نے غیر مشروط معافی مانگ لی

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے سے متعلق توہین عدالت کیس میں اسلام آباد کے وکلا نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ عدالت نے وکلا کو تنبیہ کی کہ آپ مستقبل میں کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل کریں گے وگرنا کارروائی بحال ہو جائے گی اور آئندہ ان وکلا کے خلاف کوئی ایسی شکایت آئی تو بھی کارروائی بحال ہو جائے گی کیونکہ آپ نے عدالت کو مستقبل میں اچھا رویہ رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اس حوالے سے عدالت تحریری آرڈر پاس کرے گی، توہین عدالت کیس میں جو وکلا پیش نہیں ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں