بنجمن نیتن یاہو

اسرائیل کے اندر لوگ امریکیوں سے تعاون کر رہے ہیں،یاھو

تل ابیب(عکس آن لائن)جب اسرائیل اور امریکہ نے بے گھر فلسطینیوں سے بھرے شہر رفح پر حملہ کرنے کے متبادل طریقوں کا جائزہ لینا شروع کیا تو اس معاملے میں کچھ نئی پیش رفت بھی سامنے آئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اپنے سابقہ بیانات پھر دہرانے لگے ہیں انہوں نے حالیہ ایام میں جنوبی غزہ کی پٹی پر حملہ کرنے کے اپنے عزم کے حوالے سے جاری کیے تھے۔رفح میں فوجی کارروائی پر امریکہ نے خدشات کا اظہار کیا اورکوئی متبادلہ راستہ تلاش کیاجائے تاہم نیتن یاھو نے پھر کہا ہے کہ رفح میں آپریشن کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ان کا خیال تھا کہ اسرائیل کے پاس رفح میں آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رفح میں موجود حماس کے عناصر کو ختم کرنا ضروری ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے قانون سازوں کے سامنے بیان دیتے ہوئے اپنے اتحادی ملک امریکہ کی طرف سے اپنی قیادت کے خلاف بڑھتی ہوئی تنقید کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اندر ایسی جماعتیں موجود ہیں جو حکومت کے خلاف امریکیوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ امریکیوں کے ساتھ تنازعہ واشنگٹن کی جانب سے ان کی حکومت پر تنقید کے بعد سامنے آیا جب انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کر دیا تھا۔یہ اسرائیل کو بڑی فوجی اور سفارتی مدد فراہم کرنے والے امریکہ کی جانب سے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر منصوبہ اسرائیلی حملے کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جہاں تقریبا 1.4 ملین بے گھر فلسطینی پناہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں