کملا ہیرس

اسرائیل کی حمایت کا سیاسی نقصان ہوسکتا ہے،امریکی نائب صدر

واشنگٹن(عکس آن لائن )امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدر جوبائیڈن کو تجویز دی ہے کہ سیاسی نقصان سے بچنے کے لیے فلسطینیوں کے معاملے پر پالیسی اور بیانات کو کچھ نرم کرنا ہوگا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں صدارتی الیکشن کی مہم جاری ہے جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجودہ صدر جوبائیڈن کو سخت مقابلہ دیتے نظر آرہے ہیں۔اس کی ایک وجہ صدر جوبائیڈن کی اسرائیل کی بے جا حمایت اور فلسطین سے متعلق متنازع پالیسی بھی ہے جس پر امریکا کی حکمراں جماعت کو اپنے مخالفین کے ساتھ ساتھ حامیوں کی تنقید کا بھی سامنا ہے۔

اسی تناظر میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے خبردار کیا کہ فلسطینیوں کے معاملے پر ووٹرز کے غصے اور تنقید کا سیاسی نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے اس لیے فلسطین پر اٹھنے والے غصے کو کم کرنے کی کوشش کریں۔امریکی نائب صدر نے سرکاری ملاقاتوں کے دوران صدر جوبائیڈن اور وائٹ ہاوس انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں میں کمی اور جنگ بندی کے لیے کام کو تیز تر کریں اور ہمدردی کے اظہار میں اضافہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں