نائب وزیر اعظم

اسرائیل نے غزہ میں جو کیا صحیح کیا، برطانیہ کی ہٹ دھرمی

لندن(عکس آن لائن)برطانیہ کے نائب وزیر اعظم نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے تحفظ کا پورا حق ہے۔

تاہم اب غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اولیور ڈاڈن نے ان خیالات کا ظہار اس ماحول میں کیا ہے جب مشرق وسطی کے ملک اور اس کے سب سے بڑے حامی کے درمیان خفگی بڑھ رہی ہے۔

نائب وزیر اعظم نے کہاکہ برطانوی حکومت تسلسل سے یہ بات کر رہی ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کی پابند کرنی چاہیے۔ اسی طرح برطانیہ نے ہمیشہ غزہ میں انساسی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کے حالات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔

کیونکہ چھ ماہ کی مسلسل جنگ کے نتیجے میں وہاں ایک خوراک کے بحران کی سی صورت حال ہے۔ اس لیے ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ اب فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں