مسجد اقصی

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصی پردھاوا، بے حرمتی اور سامان کی لوٹ مار

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن) اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے باب رحمت پر دھاوا بولا اور مسجد کے

اندر گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے مسجد میں گھس کر

وہاں پرموجود سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا اور بہت سی قیمتی چیزیں اپنے ساتھ لے گئے۔

اس موقع پرقابض صہیونی حکام مصلی باب رحمت کے مختلف زایوں سے فوٹو بھی بناتے رہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصی پر دھاوے روز کا معمول ہیں۔

اسرائیلی پولیس اہلکار مقدس مقام کی حرمت کا خیال رکھے بغیر جوتوں سمیت مسجد میں گھس جاتے ہیں.

اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں